میلبورن میں چاقو حملہ اور دھماکا‘ ایک شخص ہلاک‘ 2زخمی

80
میلبورن: چاقوحملے کے بعد جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے‘ ہلاک ہونے والے کی لاش پڑی ہے‘ گاڑی سے شعلے بلند ہورہے ہیں
میلبورن: چاقوحملے کے بعد جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے‘ ہلاک ہونے والے کی لاش پڑی ہے‘ گاڑی سے شعلے بلند ہورہے ہیں

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی شہر میلبورن میں چاقو گھونپنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو فائرنگ سے زخمی کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسپتال میں داخل حملہ آور کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 3 لوگوں کو چاقو حملے میں زخمی کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کا دہشت گردی کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران متاثرہ علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ