سراج الحق‘لیاقت بلوچ و دیگر کا خالد ابراہیم کی وفات پر اظہار تعزیت 

53

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے آزاد کشمیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خالد ابراہیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔ سراج الحق نے مرحوم کے بیٹے اسد ابراہیم سے فون پر اظہا ر تعزیت کیا اور سیاسی و سماجی میدان میں ان کے والد مرحوم کی بھر پور جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ