تحفظات کے باوجود حکومت کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

42

سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود موجودہ حکومت کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔سکھر میں ہندو برادری کی دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت میں آنے کا کوئی لالچ نہیں، ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں، اگر کوئی دشمن بھی پاکستانی عوام کی خدمت کرے گا تو اس کے ساتھ تعاون کریں گے، ہمیں حکومت سے بہت سے تحفظات ہیں لیکن تمام تحفظات کے باوجود موجودہ حکومت کو موقع فراہم کرنا
چاہتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہروں کو لاک ڈاؤن کرنا اور دھرنے دینا پیپلز پارٹی کی سیاست کا حصہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی کی کٹھ پتلی بننا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.