رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا آخری روز‘ لاکھوں افراد کی شرکت

57

لاہور (نمائندہ جسارت) رائیونڈ میں منعقدہ لاکھوں فرزندان اسلام کے تبلیغی احتماع کے دوسرے مرحلے کا آج آخری دن ہے جبکہ تبلیغی احتجاج کا دوسرا مرحلہ آج صبح نماز فجر کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا ، تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز کا آغاز گزشتہ صبح بھارت کے شہر بمبئی سے آئے ہوئے مذہبی اسکالر کے خطاب سے کیا گیا جبکہ نماز جمعہ تبلیغی اجتماع میں ادا کیگئی اور پاکستان کے معروف دینی اسکالر مولانا طارق جمیل نے خطبہ جمعہ پیش کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نماز جمعہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ادا کی، اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے، چودھری پرویز الٰہی نے معروف عالم دین واسکالر مولانا طارق جمیل سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، نماز جمعہ کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے ملکی تر قی وخوشحالی اور سلامتی کیلیے خصوصی دعا بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ