صحافیوں کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے ‘ حکومت فوری نوٹس لے‘ حسین محنتی

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے نامعلوم افراد کی جانب سے کراچی پریس کلب میں گھس کر صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب پاکستان کے میڈیا کا بہت بڑا مرکز ہے، جہاں سے نامور صحافی پیدا ہوئے ہیں،کراچی پریس کلب کی تاریخ جرأت، ہمت اور استقامت کے واقعات سے بھری ہوئی ہے ،اس لیے کراچی کے صحافیوں کو ہراساں کرنا اور دھمکیاں دینا سندھ حکومت کے لیے بہت بڑا المیہ ہے،انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے اور کراچی کے صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری شعیب احمد سے فون پر پریس کلب واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.