حافظ اساتذہ بچوں کی نفسیات سیکھ جائیں  تو بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں،یونس خالد

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعتہ الایمان اورنگی ٹاؤن نے شعبہ حفظ و ناظرہ کے اساتذہ کیلیے ’’تدریس حفظ القرآن آسان بنائیے‘‘ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مربی ڈاکٹر مفتی محمد یونس خالد نے کہا کہ حفظ القرآن کے اساتذہ بچوں کی نفسیات سیکھ جائیں تو بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ہزاروں اساتذہ کے زیرتربیت لاکھوں حفاظ تیار ہوتے ہیں، مگر اس کی طریقہ تدریس سے متعلق نہ کوئی کتاب موجود اور نہ کوئی تربیتی پروگرام۔دینی علوم کے طریقہ تدریس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض یوسف منیر انجام دے رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.