وزیراعلیٰ کی صدارت میں سندھ کابینہ کااجلاس آج صبح 11بجے ہوگا

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے نیو سندھ سکرٹریٹ میں وزیراعلی کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس میں پلاسٹک بیگ پر پابندی پر غور کے علاوہ ادارہ امراض قلب کا نام تبدیل کرنے، گندم کی امدادی قیمت کے تعین، عدالتی حکم پرسرکاری لگژری گاڑیوں کے استعمال اورالاٹ کرنے سے متعلق پالیسی،بھکاریوں اورگداگری کوروکنے کے لیے قانون پرعملدرآمدسمیت دیگرامورزیربحث آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ