سندھ بھر سے ایک ہی دن میں 391 ملزما ن پکڑے گئے 

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر سے391ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپامار کارروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے101مفرور اور34 اشتہاریوں و دیگر255ملزمان سمیت مجموعی طور پر 391 ملزمان کو گرفتارکر لیاہے۔ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپا مار کارروائیوں میں 47 مفرور، 13 اشتہاری و دیگر 202 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 262 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیے۔ حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانے والی چھاپا مار کارروائیاں کر کے 54 مفرور، 21 اشتہاری اور45 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 120 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیے ہیں۔ترجمان کے مطابق میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مارکارروائیاں کر کے 3 مفرو و دیگر1ملزم سمیت مجموعی طورپر4 ملزمان کوگرفتا رکرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیاہے۔سکھرپولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مار کارروائیاں کرکے4ملزمان کوگرفتا رکرتے ہوئے انکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مار کاروائی کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے بالخصوص کراچی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس ر ینج/ ڈسٹرکٹس/ زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلیے تمام تراقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے مزید برآں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹرڈ نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.