مولانا سمیع الحق قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا سربرا ہ تبدیل

58

راولپنڈی (آن لائن) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربرا ہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تبدیل کر دیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ کی اچانک تبدیلی کے باعث تحقیقاتی عمل میں تعطل کا امکان پیدا ہو گیا ہے ،تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن سردار غیاث گل کا تبادلہ بطور پرنسپل پولیس کالج کر کے ان کی جگہ ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ عامر عبداللہ خان نیازی کو راولپنڈی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ مولانا سمیع الحق پرقاتلانہ حملے کی مزید تحقیقات بھی ایس ایس پی انویسٹی گیشن عامر عبداللہ خان نیازی کریں گے۔ مولانا سمیع الحق کے قتل کو1 ہفتے سے زاید گزر جانے کے باوجودتاحال قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی سسٹم سے بھی قاتلوں کے فرار کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں ہو سکی جبکہ مولانا سمیع الحق کا پوسٹ مارٹم نہ کرائے جانے سے بھی پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.