پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے،ڈی جی رینجرز

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ پولیس اہلکار بڑی آبادی والے شہر میں موثر طریقے سے امن و امان کو برقرار رکھ سکیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہربھر میں اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب کرنا ہوں گے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی باآسانی شناخت کرتے ہوئے انھیں گرفتار کیا جاسکے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس جن پر ٹریکر چپ نصب ہو انھیں متعارف کروانا ہو گا جس پر عمل درآمد سے یقیناًاسٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہو گی۔ اجلاس میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی،کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، سینئر نائب صدر خرم شہزاد،نائب صدر آصف شیخ جاوید اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.