اینگرو اور آئی ایف سی کے درمیان 35 ملین ڈالرز کا معاہدہ 

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پی وی سی پراڈکشن پلانٹ کے توسیعی منصوبے کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ 35ملین ڈالرز کی طویل المدّتی اجارہ فنانسنگ کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پلاسٹک پراڈکٹس اور تعمیراتی میٹریل میں پی وی سی کیمیکل استعمال کیاجاتا ہے جن میں پانی اور سیوریج کے پائپس،کیبلز اور کنزیومر اشیاء میں جوتے اور پیکجنگ فلمزوغیرہ شامل ہیں۔ یہ فنانسنگ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز کے 10.3بلین روپے کی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے جس میں سے 5.4بلین روپے رائٹ شیئر کے اجراء سے حاصل کیے جاچکے ہیں۔ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز اپنے ابتداہی سے ورلڈ بینک گروپ کے ممبر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ منسلک ہے۔ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز جو کہ پاکستان میں پی وی سی ریسن کا واحد پروڈیوسر اور انڈسٹری لیڈر ہے نے ملک میں بنیادی طور پر تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے کیمیکل کی طلب میں نمایا ں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے پلانٹ میں پی وی سی کی ایک نئی پراڈکشن لائن شامل کرنے کا اعلان کیاہے۔اس موقع پر اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف فنانشل آفیسر سید عباس رضانے کہاکہ یہ 35ملین ڈالرز کی فنانسنگ نہ صرف ہمارے پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لیے ہوگی بلکہ اس سے ملک میں قیمتی زرِمبادلہ بھی آئے گا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا فنڈ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہمارے توسیعی منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پلانٹ کی توسیع کے لیے 10ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں وی سی ایم(پی وی سی کا خام میٹیریل) اور اپنی پراڈکٹ پورٹ فولیومیں کاسٹک سوڈا فلیکس کے نام سے ایک نئی پراڈکٹ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ