مصری فوج کی فائرنگ سے ماہی گیر کی شہادت کی تحقیقات کا فلسطینی مطالبہ

132

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی عوامی حلقوں نے رفح گزرگا ہ کے قریب مصری فوج کی فائرنگ سے ایک ماہی گیر کی ہلاکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مصر کی بحری فوج نے رفح کے مقام پر 32 سالہ ماہی گیر مصطفی حیدر خلیل ابو عودہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مصری فوج نے بغیر کسی وجہ کے ماہی گیر کو گولیاں ماریں۔