چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے بم سے گاڑی اڑا دی‘ 5ہلاک

69

رائے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں علاحدگی پسند ماؤ باغیوں نے ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستوں کا ایک اہل کار اور 4 شہری ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دنتے وادا نامی ضلع میں بس بارودی سرنگ کی زد میں آ کر تباہ ہوئی۔ یہ علاقہ ماؤ نواز باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں آیندہ ہفتے علاقائی انتخابات ہونے والے ہیں، جب کہ کئی دہائیوں سے اپنے علاحدگی کے مطالبات کے لیے مسلح طور پر لڑنے والے عسکریت پسند باغی پارلیمانی جمہوری نظام کو تسلیم نہیں کرتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.