اسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملے کی کمی‘سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی پر سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو21 نومبر کو مکمل رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایاکہ سندھ میں اب بھی 1700 ڈاکٹروں اور پیر ا میڈیکل اسٹاف کی اسامیاں خالی ہیں۔اسپتالوں میں3 سال سے گائناکالوجسٹ، پیتھالوجسٹ، سرجن، چائلڈ اسپیشلسٹ اوردیگر اہم اسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال شکار پور میں79 ڈاکٹرز سرجن کی اسامی خالی ہیں۔ عدالتی حکم پر شکار پور میں ڈاکٹرز، سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ بتایا جائے کتنے ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا، کتنی اسامیاں خالی ہیں؟۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ