سول سوسائٹی کاخادم حسین رضوی کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر 

45

لاہور (نمائندہ جسارت) سول سوسائٹی نے ملعونہ آسیہ مسیح اپیل کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مال روڑ لاہور پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے پر مولانا خادم حسین رضوی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔سیشن کورٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک لبیک کے رہنما نے چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر معزز ججوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے مطابق درخواست دینے کے باوجود تھانہ سول لائن پولیس نے خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.