اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہیومن ریسورس ہم سے لے لی گئی ‘ قائمہ کمیٹی اوورسیز

28

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز میں وزارت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ’’ہیومن ریسورسز‘‘ ہم سے لے لی گئیں ‘ نہ جانے کیوں ایچ آر ڈی کے نام سے تاحال جانا اور پکارا جاتا ہے۔ سیکرٹری وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ اووسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیر سایہ ملک بھر میں 24 اسکول چلائے جارہے ہیں اور ان کی مد میں 1ارب30 کروڑ روپے خرچہ آرہا ہے۔ جبکہ 3366 بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں نیا کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔ قطر میں ایک لاکھ افراد کوبھجوانے کے سلسلہ میں بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ دسمبر تک جلد فائنل کرلیا جائے گا۔ او آئی سی کی کارکردگی قدرے بہتر ہے تاہم اچھی نہیں کہا جاسکتا۔ چیئرمین کمیٹی نے ایجنڈے پر ہی اکتفا کرتے ہوئے سوال و جواب سے اجتناب رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.