رشوت کی شکایت پرپنجاب بھر میں ڈومسائیل ختم کرنیکا فیصلہ

65

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ، شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا، جلد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان۔ فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951ء میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا۔ اس دور میں کسی بھی شخص کی یہ واحد سرکاری دستاویزات تھی اب کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ
پر بھی مستقل پتہ درج ہوتا ہے۔ شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ ڈومیسائل کی سرکاری فیس 300 روپے ہے، تاہم شہریوں سے 2 سے 5 ہزارروپے رشوت لی جاتی ہے۔ تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ ماضی میں بھی حکومت پنجاب ڈومیسائل ختم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، تاہم اس اعلان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.