یکم جنوری سے شہری بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل نہیں چلاسکیں گے

72

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یکم جنوری سے کو ئی بھی شہری بغیر لائسنس گاڑی ، موٹر سائیکل نہیں چلا سکے گا ۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کو بھر پور آگاہی کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس نے 18ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر قائم کیے ہوئے ہیں جبکہ یکم جنوری کے بعد کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھر پور آگاہی دی جارہی ہے ۔ شہریوں کو تمام لائسنسنگ سینٹر سے فری فائلیں دی جارہی ہیں ۔عدالتی احکامات کی روشنی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی ، موٹر سائیکل رکشہ وغیرہ چلانے والوں پر سختی کی جائے گی ، سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ www.ctplahore.gop.pk پر ڈوپلیکیٹ، رینول اور فریش لائسنس کی فائل ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ شہری دوران ڈارائیونگ اپنا لائسنس ہمراہ رکھیں ۔ شہر دوران ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں مزید جاننے اور ٹریکنگ کیلیے اپنے موبائل فون سے DLIMSاپلیکیشن ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ دوران ڈرائیونگ شہری کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی علامت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.