یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جنرل منیجر مسعود عالم ملازمت سے برطرف 

84

اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر مسعود عالم نیازی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ،نیب عدالت کی جانب سے کرپشن کے کیسز میں جرم ثابت ہونے پر ایم ڈی کارپوریشن نے ان کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرواجد سواتی کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈ ر کے مطابق کارپوریشن کے گریڈ 20کے سینئر جنرل منیجر انشورنس کو نیب عدالت کی جانب سے سزا ملنے کے بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے آرڈر کے مطابق ملازمت سے برطرفی ان کو نیب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزایا جرمانے پر اثر انداز نہیں ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ