آئی ایم ایف کا پاکستانی اقدام پر عدم اطمینان ،بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر زور 

84

اسلام آباد (صباح نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستانی اقدامات پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم پر زور دیا ہے۔آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کی جاتی توبجلی مہنگی کرنی پڑے گی بلوں کی مکمل وصولی کی جائے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور پاور ڈویژن حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ وزارت توانائی حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔پاکستان نے گردشی قرضوں کی تفصیل پیش کر دی۔ حکام کی جانب سے ٹیرف ریکوری اور لاسز پر بریفنگ دی ۔آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحات پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4سال قبل پاکستان کے ساتھ ہونے والے 14نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد نہیں ہوااس لیے گردشی قرضے بڑھے اب پاکستان سبسڈی ختم کر ے ،اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسے بجلی مہنگی کرنی پڑے گی ۔آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ سابق حکومت نے اصلاحاتی پروگرام پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.