پاکستان اور الجزائر تجارت کے ذریعے مزید قریب آسکتے ہیں، زبیدہ جلال

123
اسلام آباد: الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال‘قمرزمان کائرہ ودیگر کیک کاٹ رہے ہیں
اسلام آباد: الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال‘قمرزمان کائرہ ودیگر کیک کاٹ رہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے الجزائر کے سفیر کو الجزائر کے قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں غیر معمولی طور پر اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں الجزائر کے 64 ویں یوم آزادی کے موقع پر الجزائر کے سفارتخانے کی جانب سے منعقد تقریب سے بطور مہمان خصوسی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تقریب میں بڑی تعداد میں
موجود کاروباری طبقے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے تجارت بڑھاکر ہی ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں اور مزید قریب آسکتے ہیں۔ الجزائر کے سفیر ’’الخیل بن قلعی‘‘ نے مشن کے دیگر ارکان کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کے باوجود تقریب میں شریک ہوئے۔ اس سے پاکستانیوں کے دلوں میں الجزائر کے لیے محبت کا پتا چلتا ہے۔ تقریب میں پاکستان میں موجود افریقی، عرب اور دیگر مسلم ممالک کے سفرا نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پاکستان سے سیاسی، عسکری، کاروباری اور صحافتی شخصیات بھی سیکورٹی کی خراب صورتحال کے باوجود بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ