امریکا میں تعمیر ہونے والا اسٹیڈیم سیکڑوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا

118
صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نوید عیسیٰ معروف بزنس مین ایس ایم منیرکو شیلڈ پیش کررہے ہیں
صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نوید عیسیٰ معروف بزنس مین ایس ایم منیرکو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم پاکستان چیپٹر لانچ کر دیا گیا۔ پاکستانی امریکن کی جانب سے ہیوسٹن امریکا میں تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا ایک کلب ہاؤس معروف بزنس مین ایس ایم منیر کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔ اسٹیڈیم کی تکمیل تک سینکڑوں پاکستانی اسکلڈ ورکرز کو ملازمتیں ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان کاروبارکو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک سیمینار اور امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پاکستان چیپٹر کی افتتاحی تقریب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فیڈریشن ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی ایف پی سی سی آئی کی پبلک ریلیشنز قائمہ کمیٹی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین چیئرمین دین گروپ ایس ایم منیر تھے۔ ایونٹ میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران مرزا افتخار بیگ اور چیئرمین پی آر قائمہ کمیٹی شجاعت علی بیگ بھی موجود تھے۔ہیوسٹن امریکا میں انٹرنیشنل کرکٹ سینٹرڈ اسٹیڈیم کی تعمیر اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نے تقریب کے دوران معروف بزنس مین ایس ایم منیر کی کاروبار کے فروغ کے لیے بے انتہا خدمات کے اعتراف میں اسٹیڈیم کا ایک کلب ہاؤس بھی ان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ