میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ

80
میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ کے موقع پر عرفان صدیقی ، میاں حسن منشاء اور دیگر کا گروپ
میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ کے موقع پر عرفان صدیقی ، میاں حسن منشاء اور دیگر کا گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز نے حال ہی میں5.66 ارب روپے کے اسلامک فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک ہنڈائی نشاط کے گاڑیاں بنانے کے منصوبے کو کُلی طور اسلامی فنانسنگ فراہم کرے گا۔کمپنی سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق 70ایکڑ پر پھیلاہنڈائی نشاط موٹرزکا پلانٹ فیصل آباد کے صنعتی علاقے میں قائم کیا جارہا ہے۔یہ پراجیکٹ حکومتِ پاکستان کی اعلان کردہ آٹو پالیسی برائے 2016-21 کے تحت قائم جائے گا۔معاہدے پر میزان بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر عرفان صدیقی اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں حسن منشاء نے دبئی منعقدہ تقریب میں دستخط کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ