روس پر عائد پابندیاں جاری رہنی چاہییں‘ انجیلا مرکل

35
وارسا: پولش وزیراعظم ماتیوس موراویکی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل بات چیت کررہے ہیں
وارسا: پولش وزیراعظم ماتیوس موراویکی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل بات چیت کررہے ہیں

کیف ؍ وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کی حمایت کی ہے۔ جرمن چانسلر نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ کیف میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی روس پر عائد پابندیوں کے حق میں ہے۔ مرکل کے بقول اگر مشرقی یوکرائن میں جاری تنازع کی شدت میں کمی ہوتی ہے تو ان پابندیوں میں بھی نرمی کی جانا چاہیے ۔ یوکرائن کے صدر پوروشینکو نے اس تناظر میں کہا کہ مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونباس میں خواتین اور بچے بھی اس تنازع کی نذر ہو رہے ہیں اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعہ کے روز پولینڈ کے دورے کے دوران پولش وزیرا عظم اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مرکل کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ دونوں حکومتوں کے مابین اپنی نوعیت کی اس پندرہویں ملاقات میں باہمی تعلقات، یورپی یونین اور سلامتی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں مہاجرین کے موضوع پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ