تحریک لبیک کے افضل قادری ،خادم رضوی سمیت 500 کارکنان کے خلاف مقدمات درج

256

لاہور:پولیس نے شہر میں ہنگامی صورتحال پیدا کرنے کے الزم میں دونوں  رہنما افضل قادری،خادم  رضوی سمیت 5 سوافراد کے خلاف مقدمات درج کر لیں۔

گزشتہ دنوں آسیہ معلونہ کی رہائی کے خلاف  تحریک لبیک پاکستان کے قائد  خادم حسین رضوی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور خود لاہور میں دھرنے کی قیادت کی تھی۔

پولیس نے شہر میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں تحریک لبیک کےرہنما افضل قادری،خادم  رضوی سمیت 500 افراد پرمقدمات درج کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تحریک لبیک کے دونوں رہنماوں کے خلاف امن شکنی   اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
Maaz Hashmi معاذ ہاشمی