تائیوان سے تعلقات توڑنے کے بعد صدر السلواڈور کا دورۂ چین

47

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی امریکی ملک السلواڈور کے صدر شانچیز کیرن چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ چند ماہ قبل السلواڈور نے تائیوان سے تمام تر سفارتی رابطے ختم کر دیے تھے۔ کیرن کے بیجنگ پہنچے سے ایک روز قبل ڈومینک ریپبلک کے صدر نے شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ ڈومینیک ریپبلک نے بھی رواں برس تائیوان سے سفارتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کی جانب سے تائیوان سے سفارتی تعلقات ختم کر کے چین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ