گوادر میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا انعقاد بڑی کامیابی ہے

233

گوادر( آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ گوادر میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ گوادر سے پورے خطے میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ گوادر سی پیک کا سنگم ہے ضروری ہے کہ سی پیک راستے پر اکنا مک زون قائم کیاجائے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی احساس محرومیت ختم ہوجائے۔ گوادر میں26ممالک کے 100 سے زیادہ مندوبین شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ایشین پارلیمنٹیرین اسمبلی کے پہلے سیشن کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کاموضوع امن اور ترقی ہے امید کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے خطے میں امن اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کے تمام ممالکوں اس طرح کے کانفرنس وقتاً وفوقتاً رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تب مضبوط ہوگا جب ایشیا کے تمام ممالک کیساتھ ان کے تعلقات مضبوط ہونگے امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہ ہو اس لیئے ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ گوادر ایشیا کی وہ بندرگاہ ہوگا جہاں پورے ایشیا کی اکنامک کا مرکز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو دیکھنا ہوگا اور پورے بلوچستان کو سی پیک کے اثرات ملنے چاہیے تاکہ لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو۔