پی ٹی آئی رہنماؤں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات

30

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی نے ہفتے کو مفاہمت کی یاداشت پر دستخط پر کیے ہیں،چینی وفد نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو دورہ چین کی دعوت دی ،مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا کہ پی ٹی آئی غربت میں کمی کے چینی تجربے سے استفادہ میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایشیا بیورو کی ڈائریکٹر جنرل سن ہائی یان نے چینی وفد کی قیادت کی۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعزاز آصف ، چیف فنانشل آفیسر سراج خان اور رکن صوبائی اسمبلی عائشہ چودھری بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ