عبوری ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کارکن قومی اسمبلی عدالت سے فرار

68

بھکر(آن لائن) بھکر سے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالمجید خان نیازی کی عبوری ضمانت خارج جبکہ ان کے گن مین جاوید اور ریاض کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھکرسے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالمجید نیازی نے اپنے گن مینوں کے ہمراہ ریلوے پھاٹک کے گیٹ کیپر پر وحشیانہ تشدد کیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے ایم این اے کے خلاف تھانہ ریلوے بھکر میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ عبدالمجید نیازی کی جیسے ہی ضمانت خارج کی گئی تو وہ احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا اور پولیس دیکھتی رہ گئی دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والا ریلوے پھاٹک کاگیٹ کپیر انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.