الہدیٰ حج و عمرہ زائرین کو 4 اسٹار سہولت دینے والا واحد گروپ ہے، توقیر اختر

54

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) الہدیٰ انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹو توقیر اختر دائم نے کہا ہے کہ الہدی گروپ عمرہ زائرین کے لیے ٹو اسٹار‘ تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹل کی سہولتیں فراہم کرنے والا واحد گروپ ہے، معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری پہچان ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے گروپ سے کسی کو کوئی شکایت نہ پہنچے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو مقامی ہوٹل میں الہدیٰ گروپ کے ساتھ کام کرنے والے ٹریول گروپس اور ایجنٹس کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے سے خطاب کرتے
ہوئے کہی۔ ظہرانے میں کوٹ ادو سے لے کر دیر اور پشاور تک کے ٹریول ایجنٹس شریک ہوئے۔ ظہرانے میں خلیل خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا سرمایہ اپنے معتمرین کی خدمت کے لیے صرف کرتے ہیں۔ اس سال کے لیے ہم نے ایک لاکھ سے زائد زائرین کا ہدف مقرر کیا ہے اور اپنے کرم فرماؤں کو پہلے سے بھی بہتر خدمات فراہم کریں گے۔ توقیر اختر دائم نے کہا کہ ماضی میں بھی عمرہ زائرین اور عازمین حج کو اللہ کے کرم سے بہترین سروسز فراہم کیں مستقبل میں بھی اپنے کرم فرماؤں کو بہترین سروسز فراہم کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.