این ایل ایف‘ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے کل ملک گیر یوم اظہاریکجہتی منائیگی

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ایل ایف کے تحت کل ملک بھر میں سانحہ بلدیہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا جائے گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا محمود علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ سفاکیت اور ظلم کی انتہا ہے، محنت کش علی انٹرپرائز کے محنت کشوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجاج کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمے داران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانامحمودعلی خان نے کہاکہ سانحہ بلد کے259 مرد،خواتین اورمعصوم محنت کشوں کو زندہ جلادیاگیاتھا، شہداکے لواحقین انصاف کے حصول کے لیے تاحال دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔مغربی ممالک نے لواحقین کی امددکے لیے کئی لاکھ ڈالرحکومت کے حوالے کیے تھے لیکن رقم کا بڑاحصہ خوردبرد کردیاگیا۔این ایل ایف کامطالبہ ہے کہ غیرممالک کی امددی رقم جو 60 کروڑروپے ہے یہ رقم لواحقین کوبرابرکی بنیادپران کویکمشت اداکردی جائے ۔ سانحہ کے قاتل اوران کے سرپرستوں کوتختہ دارپرلٹکایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کل پورے ملک کے پریس کلبوں پربھرپورمظاہرے ہوں گے اورریلیاں نکالی جائیں گی اور یوم سوگ اوریوم احتجاج منایاجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.