کاکول ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب 

49

کاکول (اے پی پی) پاکستان ملٹری اکیڈیمی ( پی ایم اے )کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اس موقع پر138 پی ایم اے لانگ کورس، 57ویں اینٹیگریٹڈ کورس، 30 ویں ٹیکنیکل گریجوویٹ کورس وگریڈ 37 کورس کے کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا۔پاس آوٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، نیپال، سری لنکا، فلسطین اورلیبیاء کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے پریڈ کا معائنہ کیا اوراعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ بٹالین سینئرانڈرآفیسرغلام نبی کو اعزازی شمشیر، اکیڈمی سینئرانڈرآفیسرمحمد بلال کو صدارتی گولڈ میڈل ، نیپال سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ بٹالین سینئر انڈرآفیسر بیشیش تھانگ ڈین کو چیئرمین میڈل اورٹیکنیکل گریجوویٹ کورس کے کمپنی انڈرآفیسرمحسن وسیم کو چیف آف آرمی اسٹاف کی چھڑی کے اعزازات سے نوازاگیا۔کمپنی جونئیرانڈرآفیسرحمزہ نوازکو چیف آف آرمی اسٹاف میڈل اور اینٹی گریٹڈ کورس کے کمپنی انڈرآفیسرعلی ظہیرقریشی کو کمانڈنٹ کین کے اعزازات دئیے گئے۔مہمان خصوصی نے اس موقع پرپاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ غیر متزلزل وفاداری اورجذبہ ایثاروقربانی سے لبریز سپاہیوں کی کمانڈ لینا آپ کی خوش قسمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سپاہی مشکل ترین حالات میں بہترین نتائج دینے کیلیے جانے جاتے ہیں۔اس موقع پرسینئر وریٹائرڈ فوجی آفسران کے علاوہ سفارت کاروں اورپاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے عزیزواقارب نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.