کراچی میں پانی نہیں‘ تو ٹینکر کہاں سے سپلائی کرتے ہیں ‘فیصل واوڈا

73

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں خالی پلاٹ پرچھاپہ مارا ہے جہاں زیر کاشت زمین سے پینے کے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔چھاپے کے دوران واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ موقع سے غائب ہوگیا ۔اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ وفاق کا اختیار نہیں ہے اسکے باوجود ہم کام کرینگے ۔ بحیثیت پاکستانی اور وزیر میری ذمے داری ہے کہ غلط کام کی نشاندہی کروں ۔اگر کراچی میں پانی نہیں ہے تو پھر ٹینکر کہاں سے پانی لاکر سپلائی کرتے ہیں ۔ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر ناجائز کنکشن میں ملوث افسران وافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گیلن پانی کی چوری اور مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ۔ سندھ حکومت اس کالے دھندے میں ملوث ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تمام خدشات دور کیے جائیں گے ۔آئندہ آپ کہیں بھی جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.