کراچی کوگندگی سے پاک کرنیکی ٹھان لی ہے‘صدرعارف علوی

66

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم نے کراچی کی گندگی صاف کرنے کی ٹھان لی ہے، شہری درخت لگائیں اور کچرا جگہ جگہ نہ پھینکیں۔ کسی کے لیے اپنے گھر کے باہر جھاڑو دینا بے عزتی کی بات نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں گرین اینڈ کلین مہم کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ بچوں کے ساتھ مل کر پودا لگاکر مہم شروع کی ہے،صفائی نصاف ایمان ہے، کچرے کو اس کی مقررکردہ جگہوں پر پھینکیں سڑکوں پر نہیں۔انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ پانی کی قلت کا مسئلہ جلد حل کروں گا۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل بہت زیادہ ہیں ان میں ہم الجھے ہوئے ہیں، ابھی ہم اپنی چھینی ہوئی سیٹیں واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی اور پوری پارٹی اس وقت ضمنی الیکشن میں مصروف ہے، الیکشن کے بعد اس معاملے پر فاروق بھائی سے بات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.