50لاکھ گھروں کی تعمیر سے ہاؤسنگ کی صنعت ترقی کریگی، میاں اسلم

47

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پنجاب کے وزیر برائے صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی، آباد ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اس منصوبے میں کردار ادا کریں ۔ یہ بات انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نار درن ریجن کے دفتر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس
موقع پر آباد ناردرن ریجن کے چیئرمین ایس ایم عمران ، وائس چیئرمین حضر ایوب اظہار اور بلڈرز اور ڈیولپرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت بلڈرز اور ڈیولپرز ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ کم لاگت گھروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔ایس ایم عمران نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے کم آمدنی والے طبقے کو اپنا گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔انھوں نے کہا کہ آباد اس منصوبے میں حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ