بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا‘ جماعت اسلامی کراچی 

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب نے کہاہے کہ کراچی میں بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے ۔تھوڑے فاصلے کا سفر بھی کئی گھنٹوں میں طے ہو پاتا ہے اور روزانہ ہزاروں شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث شدید ذہنی و جسمانی اذیتکاشکارہیں، ٹریفک پولیس کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی اور شہر میں جگہ جگہ تجاوزات اور پتھاروں کی سرپرستی اور تحفظ دینے کے عمل نے ٹریفک کے نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ عبد الوہاب نے کہا کہ شہر میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور مناسب متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث بھی ٹریفک جام کے مسائل سامنے آرہے ہیں ۔ گزشتہ کئی روز سے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو رہا ہے، ہزاروں افراد جن میں خواتین ، بچے اور بزرگ شہر ی بھی شامل ہو تے ہیں، بری طرح پریشان ہو رہے ہیں ۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات دلانے میں ناکام ثابت ہو ئی ہے ۔ ان کے کردار کودرست کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ٹریفک پولیس کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.