سابق سی ای او صاف پانی کمپنی کی درخواست ضمانت دائر 

31

لاہور(نمائندہ جسارت) سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم احمدنے درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں دائر کر دی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بے گناہ ہوں، سی ایم آفس کے احکامات پر عمل کیا، درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ ، سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم اجمل نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیر اعلیٰ آفس کے احکامات پر عمل کیا۔ نیب کو انکوائری کے دوران تمام تفصیلات فراہم کی گئیں۔ نیب نے کرپشن مین ملوث نہ ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ