سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ اشتہاری ایس پی لاہور ائر پورٹ سے گرفتار

26

لاہور (آئی این پی ‘صباح نیوز)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اشتہاری ملزم ایس پی ڈاکٹر فرخ کو لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ایس پی کو کل 15 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت عدالت میں دائر کر دی گئی۔یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 افراد پر فرد جرم عاید کی تھی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار
کیا۔عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں، ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیے۔سینئر ایڈووکیٹ زاہد حسین نے درخواست ضمانت دائر کی۔ادارہ منہاج القران کے وکلا نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرخ رضا کو ایک بار ضمانت فراہم کر دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور جان بوجھ کر بیرون ملک چلے گئے۔ زاہد حسین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر فرخ رضا گورنمنٹ کی طرف سے کورس کرنے بیرون ملک گئے، کورس ختم ہونے پر واپس آتے ہوئے ایف آئی اے نے انہیں ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ساری کارروائی میں ا ن کی کوئی بد دیانتی نہیں ہے۔ بالآخرزاہد حسین ایڈووکیٹ کی گارنٹی پر ڈاکٹر فرخ کی ضمانت منظور ہوگئی۔ عدالت میں برہان معظم نے ایس ایس پی طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، ایس پی معروف وہلہ ایس ایس پیندیم کھوکھر کی حاضری معافی درخواست پر فیصلہ محفوظ اور تمام ملزمان کو دوبارہ فرد جرم کے لیے کل طلب کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.