بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف 2ون ڈے کیلئے اسکواڈ کا اعلان

17

نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی2 میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں ایشیا کپ سے آرام کا موقع دیا گیا تھا، وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بھنشور کمار کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد شامی کی ایک سال بعد ون ڈے ا سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دنیش کارتھک کو ڈراپ کر دیا گیا، فٹنس مسائل کا شکار آل راؤنڈر ہرڈک پانڈیا اور کیدر جادھو کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، دونوں کھلاڑی تاحال بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اعلان کردہ ا سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائت کپتان روہت شرما، لوکیش راہول، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے، مہندرا سنگھ دھونی، ریشبھ پانٹ، روندرا جدیجا، یزویندرا چھاہل، کلدیپ یاداو، محمد شامی، خلیل احمد اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.