فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن اسکواش ٹورنامنٹ

12

لاہور(جسارت نیوز )پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن اسکواش ٹورنامنٹ 2018 کے پہلے روز 8 میچز کھیلے گئے ۔2اپ سیٹ ہوئے پاکستانی کھلاڑی عماد فرید نے ہانگ کانگ کے ہنری لونگ کو جبکہ پاکستانی کھلاڑی علی بخاری نے اپ سیٹ کرتے ہوئے اپنے سے بہتر رینک اسرار احمد کو ہرا دیا۔ باقی تمام کھلاڑی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، نائب صدر طارق فاروق رانا، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے خزانچی وقاص احمد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پہلے میچ میں فرحان زمان نے اپنے ہم وطن پاکستانی ذیشان خان کو 11/6, 11/7, 9/11,11/7 سے 25 منٹ میں ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ملائیشیا کے عدین ادریکے نے پاکستان کے محمد حسان رضا کو 11/5, 11/3, 11/5 سے 17 منٹ میں ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں چی ہم وانگ (ہانگ کانگ) نے پاکستان کے محمد عذیر رشید کو 13/11, 11/2, 11/4 سے 34 منٹ میں ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں عماد فرید نے ہانگ کانگ کے ہنری لونگ کو 11/7, 11/7, 11/6 سے 32 منٹ میں ہرا دیا۔ ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ نے انگلینڈ کے رابرٹ ڈونر کو 11/6, 8/11, 7/11, 11/8, 11/5 سے 52 منٹ میں ہرا دیا۔5ویں میچ میں ہانگ کانگ کے تیز کوان لونے ایران کے نیوڈ کو 11/6, 11/7, 11/5 سے 21 منٹ میں ہرا دیا۔ چھٹے میچ میں آئرلینڈ کے شین کونرے نے پاکستان کے خواجہ عادل مقبول کو 11/7, 11/5, 13/11 سے 22 منٹ میں ہرا دیا۔8ویں اور آخری میچ میں سید مجتبیٰ شاہ بخاری نے اپنے ہم وطن پاکستانی اسرار احمد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10/12, 3/11, 11/3, 11/2, 12/10 سے 51 منٹ میں ہرا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.