آل کراچی 5اسٹار فٹبال، اصلاح بلو چ فتح کے حصول میں کامیاب 

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصلاح بلو چ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے حریف شکیل بلگرامی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 3-0 گول سے شکست دے کر جیت کا کھا تہ کھول لیا۔ فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر فیضا ن اسماعیل، جہانزیب اور عاصم نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں داخل کیا جبکہ ناکام ٹیم شکیل بلگرامی تمام تر کوششوں کے باوجو د کوئی گول نہ کر سکی۔آج اعظم اسپورٹس ایسٹ کا مقابلہ شاہ فیصل سینٹرل سے شام ساڑھے 4 بجے ہو گا۔ حسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹر ل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجازت سے نورانی عید گاہ گراؤنڈ نیو کراچی پر آل کراچی عبدالوحید میمویل5 اسٹا ر فٹبال ایونٹ میں طا قتور اصلاح بلوچ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل شکیل بلگرامی کے درمیان میچ میں ابتدا ء ہی سے رفتا ر کا فی تیز رہی۔ اصلاح بلوچ کے فیضان، جہانزیب اور عاصم نے حریف ٹیم پر سخت دباؤ ڈالا لیکن گول کیپر محمد اویس نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا اور اصلاح بلوچ کے کھلاڑیوں کے کئی یقینی گول روکے اور اپنی ٹیم کو خسارے سے محفوظ رکھا۔ کھیل کے 22ویں منٹ میں پنالٹی ایریا میں دفاعی کھلاڑی ایا ز ملک کا ہینڈ بال ہو جا نے کے باعث اصلاح بلوچ کو پنالٹی کک کی صورت میں بر تری کے حصول کا سنہری موقع میسر آیا اور فیضان اسماعیل نے گیند کو جال میں داخل کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ اور وقفہ پریہی اسکور رہا۔ وقفے کے دوران مہمان خصوصی محمد عمران چوڑی والے کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صد ر میزبان حسینی کلب محمد صابر کھتری ارشادی، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، سیکریٹری حسینی فٹبال کلب محمد حسن گھانچی، سابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل عقیل بلگرامی، سیکریٹری ڈی ایف اے شہید بے نظیرآبا د ماسٹر ریاست، با با ئے فٹبال شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ ) طفیل احمد نیازی، ممبران آرگنائزینگ کمیٹی محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم جو جی، ذاکر با بو کھتری، عمرفا روق کھتری، ارسلان ، حمزہ، کاشف ، کاش، شاہد تاؤ، فقیر محمد،غنی ہانڈہ، سہیل پٹنی بھی موجو د تھے۔ وقفے کے بعد کھیل کے دوسرے دورانیے میں اصلاح بلوچ کے کھلاڑیوں نے مزید حملے جاری رکھے۔ گراؤنڈ پر موجو د شائقین فٹبال کی بڑی تعداد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو بے حد سہرایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ