آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ لاہور بورڈ کی ٹیم نے جیت لی 

26

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ لاہور بورڈ کی ٹیم نے جیت لی فائنل میں بنوں بورڈ کی ٹیم کو شکست دیکر لاہور نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں لاہور بورڈ کی ٹیم نے بنوں بورڈ کی ٹیم کو با آسانی 1گول کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیکر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے کپتان رضوان علی اور عبد اللہ احتشام نے 2, 2, گول اسکور کئے جبکہ بنوں کی جانب سے زبیر واحد گول اسکور کرسکے لاہور بورڈ کی ٹیم نے جیت کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا جبکہ کراچی اور پشاور بورڈ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہیں چیمپیئن شپ میں ملک کے 19 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا اختتامی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے لاہور کے کپتان رضوان علی چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ