انتظامی امور کے مسائل، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ون ڈے وینکھڈے سے برابورن منتقل

19

ممبئی (جسارت نیوز) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ کو وینکھڈے سے برابورن اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا، برابورن اسٹیڈیم 9 سال بعد کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا، اس نے آخری مرتبہ 2009ء میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن میں انتظامی امور کے مسائل کے پیش نظر میچ کو وینکھڈے اسٹیڈیم سے برابورن اسٹیڈیم منتقل کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.