یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ‘ انگلینڈ اور کروشیا کا میچ برابر 

40

لندن (جسارت نیوز) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ میں بیلجیئم، آسٹریا، مالدووا، بیلاروس، یونان اور فن لینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ یوئیفا نیشنز لیگ کے سلسلے میں گروپ اے ٹو میں کھیلے گئے میچز میں بیلجیئم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، آسٹریا نے شمالی آئرلینڈ کو 1-0 گول سے ہرایا، مالدووا نے ثان مرینو کو 2-0 گولز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، بیلاروس نے لکسمبرگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کیا، یونان نے ہنگری کو 1-0 جبکہ فن لینڈ نے ایستونیا کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابیاں حاصل کیں۔ انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ