سری لنکا کی 31 رنز سے فتح،پاکستان کیخلاف 2-0کی برتری

60

پشاور (جسارت نیوز) سری لنکا آرمی نے پاکستان آرمی الیون کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستان آرمی کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز بنا سکی۔ زلمی فاؤنڈیشن اور ہائر مشترکہ طور پر سیریز کو اسپانسر کر رہے ہیں جس کا مقصد امن کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ روز میران شاہ میں یونس خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن آرمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنائے، جواب میں پاکستان آرمی کی ٹیم 107 رنز بنا سکی، اسطرح سری لنکن آرمی نے پاکستان آرمی کو 31 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔ اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے جنرل کمانڈنگ آفیسر ممتاز حسین سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ