بگ بیش لی، برسبین ہیٹ نے افغانی اسپنر مجیب الرحمان کی خدمات حاصل کر لیں

21

برسبین (جسارت نیوز) برسبین ہیٹ نے 2018-19 بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ سیزن کیلئے افغانی اسپنر مجیب الرحمان کی خدمات حاصل کر لیں، وہ برینڈن میک کولم کے بعد برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے والے دوسرے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ مجیب اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ اور انگلینڈ میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ مجیب نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی، آئی پی ایل، کاؤنٹی کرکٹ اور بگ بیش لیگ کھیلنا دیرینہ خواب تھا اسلئے برسبین ہیٹ سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.