حیدر آباد، سوئی سدرن گیس حکام کی چوڑی صنعت سے وابستہ افراد سے ملاقات

24

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اعلامیہ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کے چیف انجینئر منظور میمن کی سربراہی میں ایک ٹیم جس میں ڈپٹی چیف انجینئر نادر میمن اور ایگزیکٹو انجینئر اسماعیل رسول نے چیمبر کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سابق سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت کی سربراہی میں چوڑی بینگل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر سلیم خان، فیضان گلاس انڈسٹری کے حاجی فاروق، الزرینہ گلاس انڈسٹری کے محمد سہیل اور داتا گلاس انڈسٹری کے محمد طاہر سے ملاقات کی۔ انہوں نے گیس کا کم پریشر، ایل این جی گیس کی ناقص فراہمی سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ