شہداد پور، نواحی گاؤں جٹیا گوٹھ کے رہائشیوں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

36

شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہداد پور کے نواحی گاؤں جٹیا گوٹھ کے رہائشیوں نے پریس کلب شہداد پور کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں علاقے کے مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ مظاہرہ مسمات گلان زوجہ نور محمد کی قیادت میں کیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا ہمارے علاقے کے بچے سلیمان ماچھی جو نویں جماعت کا طالب علم ہے، اس کے ساتھ تین افراد نے زیادتی کی ہے، ہم اس کی شکایت تھانے میں کی لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وہ افراد طاقت ور ہیں اور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ایس پی سانگھڑ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ