حیدر آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عارضی ملازمین کا احتجاج جاری

18

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے عارضی ملازمین نے گزشتہ کئی سال سے مستقل نہ کیے جا نے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر اعجا ز کھوسو، گڈو قنبرانی اور ضیاالدین قاضی سمیت دیگر ملازمین نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عارضی ملازمین کے طور پر کام کرر ہے ہیں لیکن ہمیں اب تک مستقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.