حیدر آباد، سیوریج کا پانی عوام کے لیے جان کا عذاب بن گیا

28

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) شہر میں سیوریج کا گندا پانی عوام کے لیے جان کا عذاب بن گیا پھلیلی کے علاقے میں مساجد کے باہر جمع پانی سے نمازیوں کو سخت پریشانی کا سامنا حیدرآباد میں بلدیہ واسا کی مسلسل نااہلی کے باعث شہر کا شاید ہی کوئی ایسا حصہ ہو جو کہ سیوریج کے گندے پانی سے متاثر نہ ہو لیکن خاص طور پر تعلقہ سٹی کے علاقے پھلیلی، پریٹ آباد، رشی گھاٹ، گؤشالہ، میمن اسپتال، گل شاہ روڈ، پنجرہ پول، نورانی بستی، گڈز ناکہ، اسلام آباد کے علاقے شدید متاثر ہیں لوگوں کو گندے پانی کے باعث روز مرہ کے کاموں میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ پھلیلی جامع مسجد فیضان زم زم میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے لیے علاقہ مکین پریشان جامع مسجد فیضان زم زم کی مین شہرا پر سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے نمازی پریشان حال سیوریج کا گندا پانی بلدیہ حکام کا منہ بولتا ثبوت ہے بلدیہ کی ناقس کارکردگی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو گزشتہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاپھلیلی جامع مسجد فیضان زم زم میں کئی دن سے سیوریج کا گندا پانی جمع ہے مگر بلدیہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.